ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / مایاوتی نے کانگریس پربی ایس پی کو کمزورکرنے کاالزام لگایا

مایاوتی نے کانگریس پربی ایس پی کو کمزورکرنے کاالزام لگایا

Sat, 01 Dec 2018 21:50:33    S.O. News Service

ندبئی:یکم/دسمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سپریمو مایاوتی نے راجستھان میں کانگریس کے ساتھ اتحاد نہیں ہونے پر ناراضگی ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ کانگریس ہمیں کمزور کرنا چاہتی ہے۔بی ایس پی امیدوار کی حمایت میں منعقدہ انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ مایاوتی نے کہا کہ ہم کانگریس سے اتحادکے لیے تیارتھے لیکن وہ صرف دس بارہ سیٹیں ہی دینا چاہتی تھی جوہمیں منظور نہیں تھا۔انہوں نے کہاہے کہ کانگریس ہمیں یہاں کمزور کرنا چاہتی تھی لہذا ہم نے تنہا الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیاہے۔


Share: